اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرے کی اپیل، جمہوریت پسند ایک گروہ نے کی ہے- اس گروہ نے ایک بیان میں اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے سے متعلق یمنی عوام کے حق پر تاکید کی ہے اور مراکش کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یمن میں سعودی عرب کی فوجی مداخلت کے خلاف احتجاج اور یمنی عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں- مراکش کی انسانی حقوق کی تنظیم نے بھی جمہوریت پسند تمام گروہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مظاہروں مین وسیع پیمانے شرکت کرکے یمنی عوام کے، ہونے والے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کریں-
۔۔۔۔۔
/169